(یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں اتوار کو بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر فدائین حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو آج زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور فوج و پولیس کے سینئر افسران نے یہاں بادامی باغ علاقہ میں واقع 15
ویں کور کے ہیڈکوارٹر میں ہلاک شدہ فوجیوں کو زبردست خراج پیش کیا۔
محترمہ مفتی کے علاوہ چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ستیش دوا اور ریاستی پولیس سربراہ کے راجندرا کمار اور دیگر فوجی و پولیس افسران نے ہلاک شدہ فوجیوں کے جسد خاکی پرگلہائے عقیدت پیش کئے۔